تم (اپنا ہمسفر) کیسا چاھتی ھو ؟
یوسف جیسا !
خوبصورت ؟
نہیں ۔۔۔ اگر اس کے قریب کوئ (غیر عورت) آئے تو وہ کہے "اللہ کی پناہ" ♡
~~~
چاہا تھا میں نے تم کو بنائوں گا ہمسفر
تم بس حسین یاد بنے اور کچھ نہیں
~~~
بزمِ امکاں میں نہیں کوٸی تصور تُجھ بن
تو میرا عشق ہے یہ بات گرہ باندھ کے رکھ
~~~
تم سے مل کر کہتی ہیں ششدر آنکھیں
اتنے اچھے لوگ جہاں میں ہوتے ہیں؟
~~~
میں ترے ہاتھ کی لرزش سے ہی پہچان گئ
اب ملاقات قیامت میں ہماری ہوگی
~~~
یہ سرد رات یہ آوارگی یہ نیند کا بوجھ
ہم اپنے شہر میں ہوتے تو گھر گئے ہوتے
~~~
زندگی کتنی مختلف تھی مگر
ہم تیرے ساتھ مسکراتے رہے
~~~
چہرے پہ جھریاں پڑ جائیں تو سو جتن کئے جاتے ہیں
زہن بوڑھا ہو جائے تو پھر کیا کِیا جائے۔۔۔۔۔۔؟
~~~
میں دیکھتا ہوں تو بس دیکھتا ہی رہتا ہوں
وہ آئینے میں بھی اپنے ہی رنگ چھوڑ گیا
~~~
یہ اپنے حق میں اذیت بنا ہوا لڑکا ،
خُدا کا چاہے نہیں بن رہا ، تمہارا تو ہے !
~~~
پھر تری یاد کا موسم کہیں لے آیا مجھکو
میں نے رستوں سے کئ بار شکایت کی ہے
رنگ بکھرے ہوئے چہروں پہ کہاں سجتا ہے
بارہا درد نے مجھ سے یہ بغاوت کی ہے
~~~
No comments:
Post a Comment