عشق ، محبت اور پیار کے موضوع پر خوبصورت اردو شاعری - Sad Poetry in Urdu

Sad Poetry in Urdu

Friendship poetry in Urdu,sad Poetry in Urdu,poetry in Urdu Text, Urdu poetry,Hindi shayari,attitude poetry in Urdu,romantic poetry,Urdu sms,poetry.

Please click here and perform on the page If you from Usa 👇👇

Saturday, June 20, 2020

عشق ، محبت اور پیار کے موضوع پر خوبصورت اردو شاعری





لفظ جب تک وضو نهیں کرتے
ھم اپکی گفتگو نهیں کرتے


~~~

ﻋﻘﻞ ﮐﮩﺘﯽ ﮨـﮯ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺭﮨﻮﮞ ﺿﺒﻂ ﮐﺮﻭﮞ
ﺟﻨﻮﮞ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ ﺍُﭨﮫ ،ﮔﮭﻨﮕﺮﻭ ﭘﮩﻦ، ﺩُﮬﻮﻝ ﺍُﮌﺍ


~~~

مولا اب تو یار ملا دے
مولا اب تو کہہ دے کُن


~~~

اپنی بربادی پہ خوش ھوں یہ سنا ھے جب سے
وہ جسے اپنا سمجھتے ہیں مٹا دیتے ہیں


~~~

اشک نکلا ہے کوئی ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ہاتھ میں پتھر لیکر
مجھ سے کہتا ہے، تیرے ضبط کا سر پھوڑوں گا


~~~



ہوش کي توفيق بھي کب اہل ِ دل کو ہو سکي
عشق ميں اپنے کو ديوانہ سمجھ بيٹھے تھے ہم


~~~

کعبہ کے میں طواف میں شامل نہ ہو سکا
بیٹھا تھا کوۂی سامنے اور وقت۔ نماز تھا


~~~

یہ الگ بات کہ اوجھل ہوں تیری نظر سے ورنہ
میں تیرے پاس ہی رہتا ہوں ، صدا دے مجھ کو


~~~

ﮐﺘﻨﮯ دکھ , ﺩﺭﺩ ﻋﻘﯿﺪﺕ ﻣﯿﮟ ﭼﻠﮯ ﺁﺗﮯ ﻫﯿﮟ
ﻋﺸﻖ ﻧﮯ ﺟﺐ ﺳﮯ ﺳﻨﺒﮭﺎﻟﯽ ﻫﮯ ﺍﻣﺎﻣﺖ ﺩﻝ ﮐﯽ


~~~

بجھی ہوۂی شمع کا دھواں ہوں اور اپنے مرکز کو جا رہا ہوں
کہ دل کی حسرت تو مٹ چکی ہے اب اپنی ہستی مٹا رہا ہوں


~~~

میرے شوق کی یہیں لاج رکھ
ؤہ جو طور ہے بہت دُور ھے


~~~

پھر ہوئ قید کوئ شہزادی
پھر حویلی سے کبوتر نکلا


~~~



تمہاری بے رخی نے لاج رکھ لی بادہ خانے کی
تم آنکھوں سے پلا دیتے تو پیمانے کہاں جاتے


چلو اچھا ہوا، کام آ گئی دیوانگی اپنی
وگرنہ ہم زمانے بھر کو سمجھانے کہاں جاتے


~~~


پھر بھي ہے تم کو مسيحائي کا دعويٰ ديکھو
مجھ کو ديکھو، ميرے مرنے کي تمنا ديکھو


جرم ِ نظارہ پہ کون اتني خوشآمد کرتا
اب وہ روٹھے ہيں لو اب اور تماشہ ديکھو


~~~

یہ اعجاز ہے حسنِ آوارگی کا
جہاں بھی گئے داستاں چھوڑ آئے


چلے آئے ان راہگزاروں سے جالب
مگر ہم وہاں قلب و جاں چھوڑ آئے


~~~

لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے
رنج بھی ایسے اٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے


تم نہیں جانتے اب تک یہ تمہارے انداز
وہ میرے دل میں سمائے ہیں کہ جی جانتا ہے


انہی قدموں نے تمھارے انہی قدموں کی قسم
خاک میں اتنی ملائے ہیں کہ جی جانتا ہے


جو زمانے کے ستم ہیں ، وہ زمانہ جانے
تو نے دل اتنے ستائے ہیں کہ جی جانتا ہے


~~~

بڑا عشق عشق تُو کرنا اے
کدی عشق دا گنجل کھول تے سعی


تینوں مٹی وِچ نہ رول دیوے
دو پیار دے بول ___بول تے سعی


سُکھ گھٹ تے درد ہزار مِلن
کدی عشق نوں تکڑی ___تول تے سعی


تیری ہسدی آکھ وی ___بِھج جاوے
کدی سانوں اندروں ___پھول تے سعی


~~~

تلاشِ یار میں دربدر
نگر نگر ڈگر ڈگر


یہاں ملا نہ وہاں ملا
چھان لیے سب بحر و بر


یہ عبادتیں یہ ریاضتیں
بن یار کہ سب بےثمر


بن دیکھے بن سوچے
کٹ گئے جانے کتنے سر


تجھے ملا ہے سراغِ یار
بند رکھ زباں اے بے صبر


واعظ روکے ناصح ٹوکے
نہیں مجھے کسی کا ڈر


ذکر تیرا میں روز کروں گا
چاہے جائے کوئی مر


با عقل وہ با اثر
بے عقل ہم بے اثر


اب لوٹ حسن گھر کو آو
پکارے ہیں سب بام و در


~~~


No comments:

Post a Comment